رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے شمالی افغانستان میں زلزلے کے متاثرین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار

 

مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے شمالی افغانستان میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین، نیز افغان عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے مرحومین کے اہلِ خانہ اور مجموعی طور پر افغان عوام کے ساتھ رابطہ کی یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا، اور اس المناک سانحے کے اثرات کم کرنے کے لیے رابطہ کی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو اپنی وسیع رحمت میں ڈھانپ لے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

سوموار, 3 November 2025 - 22:46