مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے بڑی قدردانی کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے کہ ان کا ملک، مملکتِ سعودی عرب کے شراکت سے، سوڈان میں تباہ کن جنگ کے خاتمے اور قیامِ امن کے لیے فوری اقدام شروع کر رہا ہے، جو کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ”اللہ تعالی انہیں اس کا بہترین بدلہ دے“ کی درخواست کے جواب میں ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ، رابطہ کی جامع چھتری تلے موجود اسلامی اقوام کی جانب سے، مملکت سعودی عرب کے ولی عہد کی اس برادرانہ اور انسانی نوعیت کی پیش قدمی پر گہری قدر دانی کا اظہار کیا (اللہ ان کی کوششوں میں برکت عطا فرمائے اور انصاف، استحکام اور امن کی خدمت کے لئے ان کی پیش کردہ اور مسلسل جاری رہنے والی کاوشوں اور اقدامات پر انہیں اجر عظیم عطا فرمائے)۔ انہوں نے اس عظیم امید کا اعادہ کیا کہ یہ کلیدی اقدام اس تباہ کن جنگ کے خاتمے کا باعث بنے گا جس نے سوڈانی عوام پر ناقابلِ بیان مظالم ڈھائے ہیں۔
جمعرات, 20 November 2025 - 18:34